اسلام آباد (عاطف شیرازی)وفاقی حکومت کے ری اسٹر یکچرنگ پلان کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی حکومت کے ری اسٹر یکچرنگ پلان تحت اقدام، نئے ایم ڈی کی تعیناتی بعدٹرمنیشن لیٹر زجاری۔ ذرائع کے مطابق کنٹریکٹ اورمستقل ملازمین کے مستقبل کےحوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو،یوٹیلیٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کو ٹرمنیشن لیٹر جاری کرنے کا عمل شروع کردیا ۔ڈیلی ویجز ملازمین کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کیا جارہا ہےڈیلی ویجز ملازمین کو متعلقہ اکاونٹ آفیسر سے حساب کلئیر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔