لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقہ پی پی 174 کا دورہ کیا،صوبائی وزیر نے حلقے میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کھلی کچہری میں عوام کے ساتھ مسائل بھی سنے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن، صرف اور صرف عوامی فلاح اور ملکی ترقی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایک سالہ کارکردگی کا کسی بھی صوبے سے موازنہ کرلیں بلال یاسین نے واضح کیا کہ روڑے اٹکانے، احتجاج،گالی اور بدتمیزی کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں ہے ۔