• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماء حق ہی ملت اسلامیہ پاکستان کے ترجمان ہیں، ڈاکٹرعطاء الرحمٰن

لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر عطاء الرحمن نے جامع مسجد منصورہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منبر ومحراب کے وارثان علماء حق ہی ملت اسلامیہ پاکستان کے ترجمان ہیں، مساجد ومدارس خانقاہوں سے علماء و مشائخ پاکستان میں قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے لیے کلمہ حق بلند کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قوم نے حکمرانوں کو دیکھ اور پرکھ لیا کہ جنھوں نے طاغوتی قوتوں کی غلامی اختیار کرکے ملک و قوم کو رسوائی، مہنگائی اور بیروزگاری دی ہے۔
لاہور سے مزید