لاہور(نیوزرپورٹر ) عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے احتجاجی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ بے روزگاری کی وجہ سے سٹریٹ کرائمز کی شرح میں 400فی صد اضافہ ہوچکا ہے۔ کم عمر بچوں سے جیلیں بھری پڑی ہیں جو معمولی جرائم میں ملوث ہیں ان مظالم کے خلاف ہم احتجاجی تحریک شروع کررہے ہیں۔ اس سسلہ میں کلصبح 9 بجے ٹریفک پولیس کی رکشہ ڈرائیور دشمن پالیسیوں کے خلاف سی سی پی او آفس سے پنجاب اسمبلی تک کفن پوش ریلی نکالے جائے گی اور چیئرنگ کراس پر دھرنا دیا جائے گا۔