• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کورٹ بار الیکشن، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے انتخابات کے لئے الیکشن بورڈ نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق جوائنٹ سیکرٹری کے علاوہ اٹک، جہلم اور میانوالی کے لئے مختص ایگزیکٹو باڈی کی ایک ایک نشست پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ صدر، سیکرٹری اور ایگزیکٹو باڈی کی دو نشستوں سمیت دیگر سیٹوں پر پولنگ 22 فروری کو ہو گی جس کیلئے ڈویژن بھر سے ساڑھے 5 ہزار سے زائد مرد و خواتین وکلا آئندہ سال کے لئے اپنی قیادت کا چناؤ کریں گے۔الیکشن بورڈ کے چیئرمین تنویر اقبال خان کی جانب سے جاری امیدواروں کی حتمی فہرست کے مطابق صدر کی نشست پر احسن حمید للہ اور خرم مسعود کیانی، سینئر نائب صدر کی نشست پر خاتون امیدوار صائمہ شجیعی اور خاور ریاض قادری، نائب صدر کی نشست پر ملک شاہد اقبال اور شاہد جہانگیر خان، سیکرٹری کی نشست پر خلیل احمد ملک اور راجہ عامر محمود، ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر خاتون امیدوار شازیہ عنبرین اعوان اور نرگس شبیر علوی کے درمیان مقابلہ ہے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر حسن علی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ ایگزیکٹو باڈی میں اٹک کی نشست پر شیخ محمد علی، جہلم کی نشست پر راجہ محمد ضیاء اشرف اور میانوالی کی نشست پر سہیل عمران بلامقابلہ منتخب ہوگئے جس کے بعد راولپنڈی کی 2 نشستوں پر راحت سلیم، طاہرہ بانو ملک، عظمیٰ مبارک، عظمت علی مبارک اور طالب شہزاد پر مشتمل 5 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ امیدواروں کی پروجیکشن میٹنگ 20 فروری کو ہو گی جبکہ پولنگ 22 فروری کو صبح 8 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک ہوگی۔
اسلام آباد سے مزید