• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک وارڈن سے مزاحمت کرنے والے 2 موٹرسائیکل سوار گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹریفک وارڈن سے مزاحمت کرنے والے 2موٹرسائیکل سواروں کو گرفتار کرلیاگیا۔تھانہ آراے بازار کوقیصرمحمود ٹریفک وارڈن نے بتایاکہ موٹرسائیکل پر سوار 3 افراد جو انتہائی تیز رفتاری سے بکرامنڈی کی جانب سے آئے جنہیں رکنے کا اشارہ کیا تو موٹرسائیکل سوار جس کا نام اسامہ معلوم ہوا نے موٹرسائیکل بھگانے کی کوشش کی جسکوقابو کیا کاغذات طلب کئے تو متذکرہ بالا شخص اور اسکے ہمراہ دوسرا سوار شخص جسکا نام حمزہ جدون معلوم ہوا جس نے مجھے دھمکی دی کہ میر اچچا اختر جدون پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر اور ایس ایچ او تعینات ہے ۔ تمہاری جرات کیسے ہوئی مجھے روکنے کی ۔دو نوں مجھ سےگالم گلوچ کرتے ہوئے گلوگیر ہوگئے جن کو قابو کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید