پاکستان قونصلیٹ برمنگھم کے قونصل جنرل کامران احمد ملک انتقال کرگئے۔
کامران احمد ملک کے انتقال کی تصدیق پاکستانی فارن آفس کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔ ان کے انتقال پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور سفارتی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔
مرحوم کامران احمد ملک کی نماز جنازہ برمنگھم، برطانیہ میں ادا کی جائے گی، جس میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد شرکت کریں گے۔
مرحوم کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کمیونٹی کے افراد نے ان کےلیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔