وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک کی خدمت کرنا اور خیر مانگنا ہماری ذمہ داری ہے، ایک سال کی محنت سے ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا۔
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پوری دنیا کہتی ہے کہ ہم نے ملک کو معاشی طور پر بچا لیا، اس کا اعتراف اب بین الاقوامی ادارے بھی کر رہے ہیں۔
عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، بڑوں کی قربانیوں کی بدولت آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے پاکستان بنانے میں قربانیاں دیں ان کو بھی یاد رکھیں۔