کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلبرگ کے تحت المرکز اسلامی فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ ”شائنگ اسٹار ٹیلنٹ ایوارڈ“ کی تقریب سے بحیثیت مہمان ِ خصوصی خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ وطن عزیز میں محنتی اور باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں بلکہ دیانت دار اور اہل قیادت کی کمی ہے جوان باصلاحیت لوگوں کا ہاتھ تھام کر انہیں آگے لائے اور ملک و قوم کو تعمیر و ترقی کی راہ پر ڈالے، ملک میں 2کروڑ 62لاکھ اور سندھ میں 73لاکھ بچے ایسے ہیں جنہیں اسکولوں میں ہونا چاہیئے تھا لیکن حکمرانوں نے انہیں تعلیم سے محروم کیا ہواہے، تقریب سے جماعت اسلامی کے نائب امیر و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ، امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، ٹاؤن چیئر مین نصرت اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے مدارس سمیت میٹرک اور انٹر میں پوزیشن حاصل کرنے والے 200 سے زائدطلبہ و طالبات کولیپ ٹاپس، ایوارڈز اور انعامات دیئے گئے۔