• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید اہلکار کی نماز جنازہ ادا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید اہلکار عمران کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن ساؤتھ میں ادا کردی گئی جبکہ واقعہ کا مقدمہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا، نماز جنازہ میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی و دیگر سینئر پولیس افسران شہید کے اہل خانہ،دوست احباب و دیگر رشتہ داروں سمیت اہالیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی،آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ویسٹ کو ہدایت دی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف باقاعدہ نشاندہی کے تحت سخت ایکشن یقینی بنایا جائے،نماز جنازہ میں شریک شہید اہلکار کے ورثاء سے آئی جی سندھ نے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ محکمہ پولیس سندھ آپکے ساتھ ہے،شہید اہلکار منگھوپیر تھانے میں تعینات تھا، مقدمہ ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان کی مدعیت میں کالعدم تنظیم کے امیرحافظ حلیم اور سہولتکار تین دہشت گردوں کو کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید