• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن فٹبال چوک کے قریب بیکری میں واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹائون فٹبال چوک کے قریب واقع بیکری میں ہفتے کو ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ملزمان کو لوٹ مار کر تے دیکھا جاسکتا ہے ، پولیس کے مطابق واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے،کرائم سین یونٹ کی مدد سے واردات کے اہم شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں، واضح رہےکہ دوران واردات ملزمان بیکری سے ڈیڑھ لاکھ روپے کیش اور 5 قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید