کراچی (پ ر) الخدمت مدارس تفہیم القرآن کے تحت ” تکمیل قرآن “ کی تقریب ہفتے کو ادارہ نور حق میں منعقد ہوئی ،جس میں قرآن پاک ناظرہ اور حفظ کرنے والےسیکڑوں طلبہ وطالبات میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکز قران و سنہ کے نگراں مفتی عطاءالرحمنٰ اور صدر جمعیت اتحاد العلماءکراچی مولانا عبدالوحید نے کہا کہ اس تقریب میں شریک طلبہ و طالبات الخدمت کے نہیں اللہ کے مہمان ہیں کیونکہ انہوں نے اللہ کی دی ہوئی کتاب قرآن پاک کو اپنے سینوں میں جذب کیا ہے اور اس کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔اس موقع پر تمام طلبہ و طالبات میں شیلڈز جبکہ طالبات ،خواتین اساتذہ میں اسکارف اورطلبہ میں فلسطینی مفلر تقسیم کیے گئے۔