کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر راجہ اظہر نے انصاف یوتھ ونگ کی جانب سے لیاقت آباد میں ممبر سازی کیمپ پر ذ مہ داران سے پولیس کی بدتمیزکی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کیمپ پر ایسے دھاوا بولا گیا جیسے کوئی مجرم ہوں ، بدتمیزی کا جواب دے سکتے ہیں ، ہم باعزت شہری ہیں ، عوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں ممبر سازی میں شامل ہونا انکا حق ہے ۔