• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف سی کالج (اے چارٹرڈ یونیورسٹی )کی سالانہ المنائی یونین

لاہور(پ ر)فارمن کرسچین کالج (اے چارٹرڈ یونیورسٹی) نے سالانہ المنائی ری یونین 2025 کی میزبانی کی، جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں سابق طلبہ نے شرکت کی تاکہ ادارے کی بھرپور وراثت اور دیرپا اثرات کا جشن منایا جا سکے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پنجاب کے چیف سیکرٹری اور ایف سی سی یو کے ممتاز سابق طالب علم زاہد اختر زمان تھے۔ انہوں نے اپنے وقت کو یاد کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح یونیورسٹی نے ان کے پیشہ ورانہ سفر کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کیا ۔شام کا آغاز فارمنائٹس المنائی ایسوسی ایشن (FAA) کے صدر اور خزانہ انٹرپرائزز کے سی ای او اعتزاز منور الدین کے پرتپاک خیرمقدم سے ہوا