راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں گھر پر دھاوابول کر دوخواتین سمیت 5افراد کو تشدد کرکے زخمی کردیاگیا،پولیس کومحمد ریاض نے بتایاکہ سفیانہ بی بی کے گھر گیا کہ یکدم 8 افراد مین گیٹ توڑ کر اندر آئے جن میں کامران مسلح کلہاڑی ، مہتاب مسلح کلہاڑی ،عثمان مسلح ڈ نڈا ، طیب مسلح ڈنڈا ،نعمان مسلح ڈنڈا ،مصری خان مسلح ڈنڈا ، شازیہ ،فرزانہ بی بی اینٹیں اٹھائی ہوئی تھیں اسی دوران کامران نے وار کلہاڑی محمد یوسف پر کیے جو اس کے سر پر اور ماتھے پر لگے جبکہ مہتاب نے مسماۃ اکبر جان پر وار کلہاڑی کیا جو انکے بائیں گال پر لگا جس سے اسکا منہ پھٹ گیا جو عثمان کے وار سے یاسر کی دائیں ٹانگ اور طیب کے وار سے یاسر کا بائیاں کندھا شدید زخمی ہوگیا مصری خان نے آگے بڑھتے ہوئے سفیانہ بی بی کو لاتیں مار کرنیچے گرایا اور اس پر ڈنڈوں کے وار کیے جس سے سفیانہ کے بائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی ٹوٹ گئی وجہ عناد یہ ہے کہ 2023 میں اختر محمود جو کہ رشتے میں میرا سالا تھا کو قتل کر دیا گیا تھا جسکا الزام مہتاب اختر (بیٹا) فرزانہ بی بی (بیوی) وغیر پر ہے جسکا باقاعدہ مقدمہ نمبر 764/23 بجرم 302 تھانہ صدر بیرونی میں درج ہے اور زیر تفتیش ہے ۔