• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں شجرکاری مہم کا آغاز،10 لاکھ پودے لگائے جائینگے

اسلام آ باد (نیو زرپورٹر، اپنے نامہ نگار سے) سی ڈی اے نے اسلام آباد میں موسم بہار شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز آئی ایم سی بی F-8 سے کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کی کوارڈنیٹر برائے کلائمیٹ چینج رومینہ خورشید عالم، چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی سمیت کارپوریٹ سیکٹر نے شرکت کی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے وزارت تعلیم اوروزارت موسمیاتی تبدیلی کے اشتراک سے رواں برس شہر بھر میں موسم بہار شجرکاری مہم کے تحت 10 لاکھ پودے لگائے گا۔
اسلام آباد سے مزید