• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات برآمد، 12 افراد دھر لئے گئے

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) انسداد منشیات فورس نے 12افراد کو گرفتار کر کے 94 لاکھ سے زائد مالیت کی 75.750کلو گرام منشیات برآمد کر لی ۔کھنہ پل اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 6 کلو چرس،جڑا روڈ جہلم کے قریب دو ملزمان سے 2.4کلو چرس اور 1 کلو آئس،ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار خاتون سے 2.4 کلو چرس ،کہوٹہ روڈ اسلام آباد کے قریب موٹرسائیکل سوار کے قبضے سے 2.4 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔
اسلام آباد سے مزید