اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنرز ماحین حسن اور یاسر نذیر نے گراں فروشوں کے خلاف سبزی منڈی میں آپریشن کےدوران 25 گراں فروشوں کو گرفتار کر لیا ۔ دوسری طرف ضلع بھر میں سبزی اور فروٹ مقررہ قیمت سے 30 فیصد مہنگے فروخت ہوتے رہے ۔ آبپارہ مارکیٹ کے سروے کے دوران خریداری کرنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ سبزی اور فروٹ کے کسی سٹال پر بھی ریٹ لسٹ نمایاں نظر نہیں آتی۔ سستی چیزیں بھی مہنگے داموں فروخت کرنا دکاندار اپنا حق سمجھتے ہیں اور گاہک کو بولنے کی بھی اجازت نہیں دیتے ۔