• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان فیملی کے 3ارکان بازیاب، اغواء کار گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )افغان فیملی کے 3ارکان کو اغواء کرنے والے تین ملزموں کوگرفتار کرکے تینوں مغوی بحفاظت بازیاب کرالئے گئے ۔ تھانہ صدر واہ کے علاقہ میںافغانستان سے آئی فیملی کے تین ارکان کو یورپی ملک کا ویزہ دلوانے کے بہانے بلا کر اغواء کرلیاگیاتھا۔ پولیس نے تین اغواء کاروں کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت اجمل، بلال اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی۔
اسلام آباد سے مزید