• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ کے علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،سینکڑوں تعمیرات مسمار

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے ایگزیکٹو آفیسر سید علی عرفان رضوی کی ہدایت پر 22نمبر روڈ،چکری روڈ،بکرا منڈی چوک،فیصل کالونی،چکری روڈ پرتجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جس میں سینکڑوں دکانوں کے باہر لگے غیر قانونی شیڈ اور تھڑے،کچن،تندور،لوہے کے جنگلے مسمار کر دیئے گئے۔ متعدد دکانوں کو نوٹس بھی جاری کئے گئے ۔ ایڈیشنل سی ای او ارشد خان اور ڈپٹی سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ ناصر کمال نے آپریشن کی نگرانی کی۔ دریں اثناء چکلالہ کینٹ بورڈ نے بھی گزشتہ روز کینٹ کےمختلف علاقوں ہیوی مشینری کے ساتھ آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران شیڈز اور کنوپیاں مسمار کر دی گئیں ۔ آپریشن لال کرتی ،ڈھیری حسن آباد، دھمیال روڈ، اڈیالہ روڈ اور کلمہ چوک کے علاقہ میں کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید