• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری چار گاڑیوں، 28 موٹرسائیکلوں سے محروم، لاکھوں کے ڈاکے، چوریاں

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری2گاڑیوں ایک رکشے ،23 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،6افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔اسلام آباد میں بھی 11وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ2 کاریں ،5موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔تھانہ کوہسار کے علاقے ایف سیون گلی نمبر 40میں ایک چینی باشندے کے گھر سے ساڑھے 21لاکھ روپے چوری ہو گئے ۔  ایک موٹر سائیکل ، اور اسلحہ کی نوک پر دو موبائل فونز اور نقدی چھین لی گئی ۔2گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ چاندنی چوک میں 3نامعلوم ملزمان ایمان سے اسلحہ کی نوک پر نقدی اور طلائی چین چھین کرلے گئے ۔تھانہ سول لائنزکو ابرار احمد قریشی نے بتایاکہ 17لاکھ روپے لے کر اپنی گاڑی میں ڈرائیور علی رمضان کے ہمراہ گھر جارہا تھا ۔ جی پی او چوک اشارے پر رکے تو 2 نامعلوم اشخاص گاڑی میں بیٹھ گئے اور ہم پر پسٹل تان کر 17 لاکھ روپے 2 موبائل شناختی کارڈ اور پرس چھین لیا ۔تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ واپڈا ٹاؤن میں گاڑی میں سوار 4نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرزاہد حسین کی کار ،2موبائل وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے ۔ دیگر وارداتوں میں بھی دو موٹر سائیکل ، تین موبائل اور نقدی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی ۔چوری کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور سامان چرا لیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید