• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراسرار طور پر جاں بحق ہونیوالے تین بچوں کےباپ کی قبرکشائی

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)7دسمبر کوپراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے تین بچوں کےباپ کی قبرکشائی کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئےنمونے حاصل کرلئے گئے۔لیبارٹری رپورٹ سے اس کی موت کی وجہ کا تعین ہوسکے گا۔تھانہ وارث خان سے پولیس ٹیم اور میڈیکل بورڈ نے بدھ کو ضلع سدھنوتی آزادکشمیر جاکر قبرکشائی کی۔ سب انسپکٹر خلیق احمد نے بتایاکہ گلاس فیکٹری کے علاقہ میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر شاہ نواز ملک کی 7دسمبر کواچانک طبیعت خراب ہوئی جسے آرآئی سی لے جایاگیا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی ۔ بعد ازاں اس کی اہلیہ لاش گھر لائی اور یہاں غسل دینے کے بعد میت آبائی علاقہ لے جاکر سپردخاک کردی گئی ۔پانچ دن بعد متوفی کے بھائی ملک سرفرازنے پولیس کو درخواست دی تھی کہ اسے شبہ ہے کہ اس کے بھائی کوزہر دے کرقتل کیاگیا ۔
اسلام آباد سے مزید