راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) ڈائر یکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس میجر جنرل عرفان احمد ملک نے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال میں انسنریٹر پلانٹ کا افتتا ح کردیا۔اس موقع پربریفنگ میں بتایا گیاہےکہ انسنریٹر سے میڈیکل ویسٹ میں موجود خالی بلڈ بیگز استعمال شدہ سرنجیں اوردیگر اقسام کا کچرا انتہائی موثر طریقے سے تلف کیاجاسکتاہے جوکہ مختلف قسم کی بیماریوں کے تدارک اورروک تھام میں مفید ثابت ہو گا۔