• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکہ توت ، فائرنگ سے زخمی نوجوان چل بسا

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے یکہ توت میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں چل بساجس کی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کردی گئی ہے۔فریقین کے درمیان پہلے بھی جھگڑا ہوگیا تھا۔ تھانہ یکہ توت پولیس کی تفتیشی ٹیم کے مطابق قتل کا واقعہ زرگرآباد لختی غاڑہ میں پیش آیا ہے جہاں پراتوار کی رات ملزمان نے فائرنگ کرکے 25/26سالہ ادریس خان کو زخمی کردیا تھا۔ مجروح ہسپتال میں زیرعلاج تھا جو گزشتہ روز دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ادریس نے حالت نزع میں بیان دیا تھا کہ ملزمان شبیر،غلام نبی اور شیرحاجی ساکنان شاداب کالونی نے ان پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی جبکہ بھائی شاکر بچ گیاتھا۔
پشاور سے مزید