کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)رکن قومی اسمبلی انجینئر محمد عثمان بادینی نے گزشتہ روز کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر انجینئر یوسف شاہ خان سے کیسکو ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی ، ملاقات کے دوران رکن قومی اسمبلی انجینئر محمد عثمان بادینی نے رخشان ڈویژن میں بجلی کی موجودہ صورتحال اور بجلی کے ترقیاتی کاموں اور بجلی کے مسائل سے متعلق کیسکو چیف کو آگاہ کیا ۔ چیف ایگزیکٹو افسر کیسکو نے انہیں صارفین کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔