• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی ایک بار پھر فلسطینوں کی نسل کشی کیلئے سازشیں، غزہ پر قابض ہونا چاہتا ہے، ثروت اعجاز قادری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہےکہ امریکا ایک بار پھر فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے سازشیں کر رہا ہے اور اسرائیلیوں کے ساتھ مل کر غزہ پر قابض ہونا چاہتا ہے،فلسطینیوں کے بلند حوصلے کے آگے اسرائیل بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا ہے،امریکا یہ نہ بھولے کہ پوری کائنات کا خالق اور مالک صرف ایک ہی ہے،مسلمان کبھی بھی موت سے نہیں ڈرتا کیونکہ یہ دنیا فانی ہے،ثروت اعجاز قادری نے مزید کہاکہ امریکا کی جانب سے اسرائیلی چھاونی میں ہزاروں ٹن دھماکہ خیز مواد پہنچانا بڑی جنگ چھڑنے کا پیش خیمہ ہے، امت مسلمہ کو مل کر ان تمام سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید