اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ڈی ایس پی ٹریفک رورل کی زیر نگرانی پی ڈبلیو ڈی مین روڈ پر تجاوزات کے خلاف، کورال اور ڈی ایچ اے میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ آپریشن پی ڈبلیو ڈی روڈ یونین کے نمائندوں کے ساتھ ملکر کیا گیا ۔ اس دوران متعدد دکانوں کے باہر غیر قانونی شیڈ اور ٹھیے ہٹا دیئے گئے۔