• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلز ٹیکس کی وصولی کا اختیار صوبوں کے پاس ہونا چاہئے، کلیکشن بہتر ہوگی، وزیر اعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس کی وصولی کا اختیار صوبوں کے پاس ہونا چاہیے، کلیکشن بہتر ہوگی، پاکستان میں 90 فیصد ٹیکس وفاقی سطح پر جمع کیا جاتا ہے جبکہ صوبے صرف 10فیصد ٹیکس خود وصول کرتے ہیں، یہ انحصار صوبوں کو وفاقی فنڈز کا محتاج بناتا ہے ، 2008 سے پاکستان پیپلز پارٹی صوبوں کو سیلز ٹیکس کی وصولی کا مکمل اختیار دینے کی حمایت کر رہی ہے تاکہ محصولات میں اضافہ کیا جا سکے۔ یہ بات انھوںنے اقوام متحدہ کے فنڈ برائے آبادیاتی سرگرمیاں ( یو این ایف پی اے) کے ملکی نمائندے ڈاکٹر لوئے شبانے کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد نے پیر کووزیر اعلیٰ ہاؤس میں مراد علی شاہ سے ملاقات کی ،اس ملاقات میں وزیر صحت و آبادی ڈاکٹر عذار فضل پیچوہو، سیکرٹری وزیراعلیٰ رحیم شیخ اور سیکرٹری آبادی حافظ اللہ عباسی نے شرکت کی۔ یو این ایف پی اے کی ٹیم میں ڈی جی نسٹ ڈاکٹر اشفاق خان، سربراہ یو این ایف پی اے سندھ مقدر اور پروگرام اینالسٹ رینوکا سوامی نے بھی اس میں شرکت کی۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے اور ڈاکٹر لوئے شبانے اس بات سے اتفاق کیا کہ این ایف سی ایوارڈ کے فارمولے میں آمدنی میں تفاوت، آبادیاتی کارکردگی، انسانی ترقی، ٹیکس شرح اور جنگلات کے رقبے جیسے عوامل کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید