• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹھ بھارتی صحافیوں کو آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے لئے ویزے جاری

کراچی(عبدالماجدبھٹی)حکومت پاکستان نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ بھارتی صحافیوں کو آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے لئے پاکستان کے ملٹی پل انٹریویزے جاری کردیئے ہیں ویزوں کا اجراء اس لئے حیران کن ہے کیوں کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی لیکن یہ صحافی پاکستان آکر دیگر ٹیموں کے میچ پاکستان میں کور کریں گے۔بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا اور وہ اپنے میچ دبئی میں کھیلیں گے۔حتی کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی میچ ریفری جواگل سری ناتھ اور آئی سی سی امپائر نے بھی پاکستان آنے سے گریز کیا ہے۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی چیئرمین جے شاہ بھی ابھی تک پاکستان نہیں آئے ہیں۔لاہور میں ہونے والی تقریب میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلا ڈائز نے شرکت کی تھی۔جنگ کے پاس موجود مصدقہ دستاویز کے مطابق جن صحافیوں کو ویزے جاری کئے گئے ہیں ان وہ بعض ایسے صحافی بھی شامل ہیں جو آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کے خلاف منفی پر وپیگنڈہ کرتے رہے ۔وہ بھارتی حکومت اور بھارتی بورڈ کا موقف بڑ ھا چڑھا کر پیش کرتے رہے ہیں اور یہ تاثر دیتے رہے کہ پاکستان کے گراونڈ بر وقت مکمل نہیں ہوسکیں گے اور ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات منتقل کردیا جائے گا۔وزارت داخلہ اور نارکوٹکس کے سیکشن آفیسر برائے بھارت ون ،محمد ثاقب کے دستخط سے جاری خط کے مطابق سات صحافیوں کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن یا دبئی میں پاکستانی سفارت خانے سے بیس دن کے لئے ویزے جاری کئے جائیں گے۔آسٹریلیا میں رہنے والی ایک بھارتی خاتون صحافی کو آسٹریلیا سے پاکستان کا ویزہ جاری کیا جائے گا۔یہ صحافی پاکستان میں ان ویزوں کے ذریعے کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور ملتان جاسکیں گے۔جن صحافیوںکو ویزے جاری کئے گئے ہیں ان میں وکرانت گپتا،نکھیل ناز،بکرم پرتاب سنگھ،سندن لیلے،کاستوبھ سوم ناتھ پائل،شایان اچاریا،اور سوم پاتی دار شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے جن آٹھ صحافیوں نے ویزے کی درخواست دی تھی انہیں ویزے جاری کردیئے گئے۔
اہم خبریں سے مزید