• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے کی تعمیر کا سوال وفاق سے نہ کریں تو کس سے کریں، ارسلان شیخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت اور میئرسکھر بیرسٹرارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ عظمی بخاری بتائیں کہ موٹروے کی تعمیر کا سوال وفاق سے نہ کریں تو کس سے کریں، سوال کیا ہے کہ عظمی بخاری صاحبہ آپ وفاق کی ترجمان ہیں یا پنجاب کی انفارمیشن منسٹر ہیں؟ سوال ہم وفاق سے کرتے ہیں جواب پنجاب حکومت کی جانب سے آتا ہے، کیا وفاقی اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرنا ہمارا حق نہیں ہے۔ عظمی بخاری کے بیان پر اپنے رد عمل میں ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر اسلان اسلام شیخ نے کہا کہ نیشنل ہائی وے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں، محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی یہ وفاق کے محکمے ہیں، یہ وہی صوبہ سندھ ہے جو 60 فیصد سے زیادہ ریونیو فراہم کرتا ہے اور یہ صوبہ سندھ ہی ہے جو ملک بھر میں 65 فیصد سے زائد گیس فراہم کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید