• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوگئی، سنی تحریک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کراچی ڈویژن کے صدر محمد جواد قادری، جنرل سیکرٹری شہباز قادری اور کراچی رابطہ کمیٹی نے مرکز اہلسنت سے جاری مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ سندھ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، ایک بار پھر روشنیوں کے شہر کراچی کو تاریکی میں دھکیلنے کے لیے فسادات کرانے کی سازش تیار کی جا رہی ہے،ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں شہریوں کی جان و مال کا ضیاع سندھ حکومت کی ناکامی ہے،سندھ میں رہنے والوں کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا ہے، سندھ کے حالات سندھ حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو چکے ہیں، سندھ حکومت صرف بیان بازی سے کام لے رہی ہے،ایسا لگ رہا ہے کہ عملی طور پر سندھ حکومت کے بس میں کچھ بھی نہیں ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید