کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 1998 میں ہوا تھا اس وقت یہ ٹورنامنٹ آئی سی سی ناک آؤٹ کہلاتا تھا۔ 2002 میں اسے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نام دیا گیا۔
پاکستان نے 2017 میں یہ ٹورنامنٹ جیتنے کے علاوہ 2000 ، 2004 اور2009 میں سیمی فائنل بھی کھیلا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے23 میں سے11 میچز جیتے ہیں جن میں بھارت کے خلاف تین فتوحات بھی شامل ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جانب سے چار سنچریاں بنی ہیں۔
2000 میں نیروبی میں سعید انور نے سری لنکا کے خلاف 105 اور نیوزی لینڈ کے خلاف 104 ، 2009 میں شعیب ملک نے بھارت کے خلاف سنچورین میں 128 جبکہ 2017 میں فخرزمان نے بھارت کے خلاف اوول میں 114 رنز بنائے تھے ۔
پاکستان کی طرف سے بہترین انفرادی بولنگ شاہد آفریدی کی ہے جنہوں نے 2004 میں کینیا کے خلاف برمنگھم میں 11 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔