• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا حکومت کا سستا تندور سکیم شروع کرنے کا اعلان

پشاور(جنگ نیوز)خیبرپختونخواکے وزیر برائے سماجی بہبود سید قاسم علی شاہ نے سستا تندورسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پورکے احکامات کی روشنی میں شروع کی جانے والی سستا تندور سکیم عوام کے لیے ایک تحفہ ہے جس کا باقاعدہ طور پر افتتاح بہت جلد کیا جائے گا اور صوبے کے تمام اضلاع اور تحصیل کے عوام سستا تندور سکیم سے مستفید ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مہنگائی کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے اور آنے والے دنوں میں خیبر پختونخواکے عوام اس سکیم کی بدولت مہنگائی میں نمایاں کمی محسوس کریں گے ۔ انہوں نے سستی روٹی سکیم کوصوبے کے عوام کے لیے فلائی حکومت کا ایک اور فلاحی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت صرف عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ تمام دستیاب وسائل عوام کی فلاح وبہبود اور ترقی کے لیے استعمال میں بروئے کار لائے جائیں گے۔
پشاور سے مزید