پشاور ( وقائع نگار) کیپٹل میٹروپولیٹن میں دکانوں کی نیلامی دوسرے روز بھی جاری رہی ʼچوک یادگار ʼکچہری گیٹ اور نمک منڈی کی دکانوں کی نیلامی کردی گئی جبکہ ٹرک سٹینڈ اور کوہاٹی گیٹ کی دکانوں کی نیلامی آج بروز بدھ 19فروری کو ہوگی ʼ کیپٹل میٹروپولیٹن کے سٹی کونسل ہال میں اجلاس ہوا جس میں قائمقام میئر عمران نویدʼ ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک ʼ اسسنٹ ڈائریکٹرپراپرٹی ایاز خان ʼ جہانگیر خان اور پراپرٹی چیئرمینوجس میں چیئرمین ملک طارق جاویدʼ نور غلام ʼعطاء اللہ ʼ ولی محمد ʼ حاجی محمدارشاد ʼ زاہد اللہ شاہ ʼ یونائیٹڈ میونسپل ورکرز کے چیئرمین ملک نوید اور تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع ہر دکان کی باقاعدہ الگ الگ بولی لگائی گئی جس پر کامیاب بولی دہندگان اپنی اپنی دکانوں کی نیلامی جیتنے پر دستخط کرائے گئے اس موقع پر قائمقام میئر عمراان نویدنے کہا کہ کیپٹل میٹرپولیٹن کی دکانوں کی نیلامی میں پراپرٹی کمیٹی اور تاجروں نے اوپن بولی لگائی اور شفاف طریقے سے تاجروں نے بولی لگائی گئی جس میں تاجروں نے اپنی من پسند دکانوں کی نیلامی میں دکانیں حاصل کیں