کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ہزار گنجی میں موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش مزاحمت پر راہزنوں کی فائرنگ سے اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق ہزار گنجی کا رہائشی اے ٹی ایف اہلکار ناصر خان ولد عبدالعزیز گزشتہ شب موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کی زور پر اس سے موٹر سائیکل چھیننے کو کوشش کی اس دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے اے ٹی ایف اہلکار کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی، پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی اے ٹی ایف اہلکار وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسکواڈ میں ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے۔