کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملزم کے قبضے سے 8ہزار امریکی ڈالر، 110 سعودی ریال سمیت دیگر کرنسی برآمد ہوئی۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں نمائش نشتر پارک کے قریب سے گرفتار کیا۔ملزم کی شناخت کاظم رضا ولد ابوالحسن کے نام سے ہوئی۔