اسلام آباد(فاروق اقدس) بھارتی /پاکستا نی چیف الیکشن کمشنر زریٹائر منٹ وتقرری میں 26 ہندسے کی مماثلت, بھارت میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اپنی منصبی مدت مکمل ہونے کے بعد 18فروری کوریٹائر ہو گئے ہیں ،ان کی جگہ گیانش کمار کو نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیا جو 26جنوری 2029تک موجودہ حیثیت میں خدمات انجام دیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں چیف الیکشن کمشنرسکندر راجہ بھی اپنے عہدے کی پانچ سالہ مدت ختم ہونے پر 26جنوری کو ریٹائر ہو گئے ہیں لیکن 26ویں آئینی ترمیم کے بعد وہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری تک بدستور فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔