• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سروسز اکیڈمی، ایس ڈی جی پر مبنی اصول نصاب میں شامل

لاہور(آصف محمود بٹ ) پاکستان سول سروسز اکیڈمی (CSA) نےپہلی مرتبہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے ساتھ سول سروسز کی تربیت کو ہم آہنگ کرنے کیلئے ایک حکمت عملی کے تحت ایس ڈی جی پر مبنی اصولوں کو اپنے نصاب میں شامل کیا ہے۔ ڈی جی سول سروسز اکیڈمی فرحان عزیز خواجہ نے ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد مستقبل کے سول سرونٹس کو بطور عوامی نمائندے ضروری علم اور مہارت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اقوام متحدہ کے معیار کے مطابق پاکستان کی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں مؤثر انداز میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔سول سروسز اکیڈمی کے منتخب زیر تربیت افسران( پروبیشنرز)نے پاکستان بھر میں کئی قومی اور بین الاقوامی ایس ڈی جی پر مبنی کانفرنسوں میں شرکت کی، جہاں انھوں نے قیمتی معلومات اور تجربات حاصل کیے۔ یہ تجرباتی مواقع افسران کو حکومتی پالیسیوں کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں، جنہیں انھوں نے بعد میں دوسرے پروبیشنری افسران کے ساتھ بھی شیئر کیا۔اہم کانفرنسوں میں اسلام آباد میں National Productivity, Quality and Innovative Summit (PQI) ، Breath Pakistan کانفرنس جو موسمیاتی تبدیلی(SDG 13) پر مرکوز تھی، Leading Sustainable Change in Pakistan جو زراعت، دیہی خواتین کی بااختیاری، اور ڈیجیٹل Innovation پر مرکوز تھا، ایگری کنکشنز 2025 کانفرنس، اور نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ (NFEH) کے زیر اہتمام 17 ویں سالانہ CSR سمٹ اور ایوارڈز 2025 شامل ہیں۔ان ہائی امپیکٹ کانفرنسوں نے سول سروسز اکیڈمی کے افسران کی پیشہ ورانہ تربیت میں اہم کردار ادا کیا ہے، انھیں یہ موقع فراہم کیا کہ وہ سمجھ سکیں کہ قومی پالیسیاں کس طرح عالمی ایس ڈی جی کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکتی ہیں۔ سول سروسز اکیڈمی کے افسران کو ایس ڈی جی سے متعلق اقدامات کو اپنے مستقبل کے کرداروں میں نافذ کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، جو پاکستان کی طویل مدتی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید