اسلام آباد ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) 4ہزار سے زائد بجلی چوروں کو40 کروڑ27 لاکھ سے زائد کے جرمانے اور2421افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان نے کہا کہ نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن کے دوران آئیسکو ریکوری ٹیموں نے2لاکھ سے زائد رننگ اور ڈیڈ ڈیفارلٹرز سے 6 ارب9کروڑ سے زائد کے واجبات کی وصولی یقینی بنائی اور بل ادا نہ کرنے والے متعدد صارفین کے میٹرز اور ٹرانسفارمرز منقطع کر دیئے۔