راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس مکمل طور پر آپریشنل ہوگئی تاہم صدر تا فیض آباد مینٹی نینس کا کام تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔میٹرو بس سروس ذرائع کے مطابق میٹرو بس سروس سکیورٹی وجوہات پر اسلام آباد میں بندی کی گئی تھی جو بحال ہوگئی ہے۔مینٹی نینس کام کی تکمیل اب فروری کے آخر تک ہونے کا امکان ہے۔