• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ، 300تعمیرات مسمار

راولپنڈی (جنگ نیوز)چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے کلمہ چوک سے ڈھیری حسن آباد تک پختہ تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا ،ایگزیکٹو آفیسر چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ عامر رشید کی ہدایت پر چیف انجینئر عتیق چوہدری کی نگرانی میں شعبہ انفورسمنٹ و انسداد تجاوزات نے غیرقانونی پختہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے تین سو تجاوزات کو ختم کر دیا۔سوا کلومیٹر طویل ایریاز پر آپریشن میں ایک سو ملازمین نے حصہ لیا جس میں ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا ،دکانوں اور کاروباری مراکز کے سامنے غیرقانونی تھڑے بھی ختم کر دیئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید