مکیش امبانی کی اہلیہ اور معروف بزنس وومن نیتا امبانی نے رنویر کی جگہ پر اس اداکار کو چننے کی وجہ بتادی۔
نیتا امبانی ہمیشہ اپنی شخصیت اور انتخاب سے لوگوں کو متاثر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتیں۔ حال ہی میں وہ ہارورڈ انڈیا کانفرنس 2025 کا حصہ بننے کے بعد خبروں آئیں۔
کانفرنس کے دوران نیتا امبانی نے ایک مزاحیہ ریپڈ فائر سیشن میں حصہ لیا، جہاں ان سے مختلف سوالات کیے گئے۔
ایک سوال میں جب ان سے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں سے کسی ایک فلم انڈسٹری کا انتخاب کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے بالی ووڈ کو ترجیح دی۔
بعد ازاں جب ان سے پسندیدہ اداکار کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے امیتابھ بچن کا نام لیا۔
مزید برآں، جب انہیں رنبیر کپور اور رنویر سنگھ میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے رنبیر کپور کو چُنا۔
اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے نیتا کا کہنا تھا کہ ’رنبیر کو اس لیے چنا کیونکہ اس سے میرا بیٹا آکاش بہت خوش ہوگا، وہ اسکا بہترین دوست ہے۔‘
اس کے بعد نیتا امبانی سے ایک اور دلچسپ سوال پوچھا گیا، ’آپ کس کے ساتھ ڈنر کرنا پسند کریں گی؟ رنبیر کپور یا بل گیٹس؟‘
کچھ لمحوں کی سوچ بچار کے بعد نیتا نے رنبیر کپور کو چُنا، جس پر ہال تالیوں اور خوشی کے نعروں سے گونج اُٹھا۔