• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سی پیک روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق صدر تھانے کی حدود سی پیک روڈ پر بدھ کی شب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلا ک کر دیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں لاش کی شناخت گل محمد ولد نور الدین کے نام سے ہوئی تاہم یہ معلوم نہ ہوسکا کہ مقتول کہا ں کا رہائشی ہے ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہے۔
کوئٹہ سے مزید