کراچی(اسٹاف رپورٹر) بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں 3برس بعد پروفیسر ڈاکٹر حسین مہدی کو مستقل وائس چانسلر مقرر کردیا ہے ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تقری آئندہ چار برس کے لیے کی گئی ہے اور وہ جمعرات کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین مہدی اس وقت نجی جامعہ، سہیل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہیں۔ یاد رہے کہ ان کی تقرری کی سفارش تلاش کمیٹی کی جانب سے کی گئی تھی تلاش کمیٹی کی جانب سے جن تین ناموں کی سفارش کی گئی تھی ان میں ڈاکٹر حسین مہدی کے علاوہ ڈاکٹر منیر احمد شاہ اور طارق رحیم سومرو شامل تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ حال ہی میں انٹیلیجنس کلیئرنس کے بعد وزیر اعلی سندھ کی جانب سے تلاش کمیٹی کی جانب سے بھیجے گئے پینل میں سب سے پہلے نمبر پر موجود نام کی منظوری دی گئی۔