• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم مرکزی کمیٹی سےایکشن کمیٹی برائے پنشنرز کی ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی سے مرکز بہادر آباد پر ایکشن کمیٹی برائے پنشنرز کے ایم سی وٹاؤنز کے وفد نے ملاقات کی، ریٹائرڈ ملازمین کے وفد میں اسلم بیگ،ذکی قادری، ناصربیگ، شفاعت، شاہدہ و دیگر ریٹائرڈ ملازمین موجود تھے، ملاقات میں کراچی کے ہزاروں بلدیاتی ٹاؤنز کے ریٹائر ملازمین کی پینشن ودیگر واجبات کی عدم ادائیگی پر بلدیہ عظمی کراچی کی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سندھ کی مجرمانہ خاموشی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ہزاروں ریٹائر ملازمین گزشتہ دو برسوں سے اپنے پینشن و دیگر واجبات کی وصولی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں، کوئی بھی سیاسی جماعت ان ریٹائر ملازمین کے جائز حقوق کے تحفظ کے لئے آواز اٹھانے سے قاصر ہے۔

ملک بھر سے سے مزید