اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کسٹمز سروس (BS-19اور BS-20) کے دو افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن نمبر 1204-C-I/2025جاری کر دیا ۔ یہ نوٹیفکیشن چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے جاری کیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بی ایس 20 گریڈ کے افسر اظہر حسین مرچنٹ جو کلیکٹر کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی کے عہدے پر تعینات تھےکو تبدیل کر کے ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی تعینات کر دیا گیا ۔ وہ اس کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز رسک مینجمنٹ کراچی کے عہدے کا چارج بھی برقرار رکھیں گے۔