اسلام آباد(کامرس رپورٹر )کمپٹیشن اپیلیٹ ٹربیونل نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور منسلک شوگر ملوں کی جانب سے44ارب روپے کے جرمانے کیخلاف دائر اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ دوبارہ سماعت کے لیے کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کو واپس بھجوا دیا ۔90روز میں فیصلہ سنانے کا حکم، 2021 میں کمپٹیشن کمشین نے شوگر ملز ایسوسی ایشن اور شوگر ملوں پر کارٹل بنانے ، چینی قیمتوں کو فکس کرنے اور مختلف حربوں سے مارکیٹ کو خراب کرنے پر 44 ارب روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن اور ممبرملوں نے فیصلے کو ٹربیونل میں چیلنج کر رکھا تھا۔ اپنے مختصر حکم میں، ٹربیونل نے ہدایت کی ہے کہ یہ مقدمہ دوبارہ کمپٹیشن کمیشن کے چیئرمین یا کسی ایسے رکن کی سربراہی میں سنا جائے جو کہ پہلے ان سماعتوں میں شامل نہ رہے ہوں ۔ ٹربیونل نے کمیشن کو دوبارہ سماعت مکمل کر کے 90 دن میں فیصلہ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ 2021 میں کمپٹیشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ پر کارروائی اور انکوائری کے بعد فیصلہ جاری کیا گیا ۔