• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پوسٹ، 10 افسران کی گریڈ 19 میں ترقی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پاکستان پوسٹ میں ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر گریڈ 18 کے 10افسران کو گریڈ 19میں ترقی دیکر انکی تقرری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ سمیعہ احمرین کو ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل ایڈمن شمالی پنجاب راولپنڈی سرکل، مہرالنسا خالد کو ڈپٹی پی ایم جی آپریشنز خیبر پختو نخوا ہ سرکل پشاور ، شوکت علی ڈپٹی پی ایم جی ایڈمن میٹرو پولیٹن سرکل کراچی، محترمہ فائزہ امتیاز کوپی ایم جی سنٹرل پنجاب لاہور میں آپریشنز ، عمر بشیر باجوہ پی ایم جی ایڈمن جنوبی سندھ حیدر آباد، عابد محمود کو ہیڈ کوارٹر میں ڈائریکٹر ای پی ،ندا انعم کو ڈائریکٹر لاء، اقلیم حسین کو ڈائریکٹر ایس آئی اور محمد اشرف کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل میل جبکہ محترمہ لالہ رخ ڈائریکٹر ٹریننگ سٹاف کالج میں تقرری کے احکامات جاری کئے گئے۔ سرکلر کے مطابق تین افسران عابد محمود، لالہ رخ اور ندا انعم کو مستقل اور باقی افسران کو ڈی ٹی ایل کی بنیاد پر ترقی دی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید