• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کی کارروائیاں، انسانی سمگلر، حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے بدنام زمانہ انسانی سمگلر کوگرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ملزم کودالبندین شہر سے گرفتار کیا،ملزم کی شناخت افتخار حسین کے نام سے ہوئی،ادالبندین سے گرفتار ہونیوالے انسانی سمگلر سے متعد پاسپورٹ برآمد،کراچی میں ملزمان سے لاکھوں کرنسی و موبائل برآمد ،یف آئی اے حکام کاکہناہے کہ گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا اہم کارندہ ہے،ملزم غیر قانونی راستوں سے شہریوں کو بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث ہے،اس نے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایا،ملزم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی،گرفتار ملزم مسافروں کے پاسپورٹس پر جعلی ایف آئی اے امیگریشن سٹیمپس لگانے میں بھی ملوث پایا گیا ،ملزم سے متعدد پاسپورٹس اور موبائل فون بھی برآمد کر لئے گئے۔ ادھرفیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے سٹیٹ بینک سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور سمگل شدہ موبائل فونز کے کاروبار میں ملوث 2ملزموں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی و موبائل فونز برآمد کرلئے ،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سٹیٹ بینک سرکل کراچی کی ٹیم ک نے سٹار سٹی مال، صدر کراچی اور اس کے آس پاس مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور اس دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ملزمان غیر قانونی ذریعوں سے بیرون ملک رقم بھیجنے میں ملوث ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید