کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارت صرف پاکستان میں ہی نہیں،بلکہ کینیڈا،برطانیہ اور افغانستان میں بھی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے،پاکستان نے حالیہ دنوں میں جو عالمی سفارت کاری کی ہے اس سے دنیا میں پاکستان کی ساکھ کو بہتر بنانے اور بھارت کے مکرو چہرے کو بے نقاب کرنے میں بڑی مدد ملی ہے، حکومت پاکستان نے جس انداز سے پاکستان اور کشمیر میں پچھلے 20سال سے جاری دہشت گردی کو بے نقاب کیا ہے، وہ خوش آئند عمل ہے، بھارت صرف پاکستان میں ہی نہیں،بلکہ کینیڈا،برطانیہ، چین، افغانستان میں بھی دشہت گردی کے واقعات میں ملوث ہے جس کے ثبوت دنیا کے سامنے ہے، بلوچستان اور کے پی کے جس طرح ملک دشمن عناصروں کو بھارت کی جانب سے فنڈنگ کی جارہی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہریوں کو بےدریغ قتل اور زخمی کرتا ہے، پاکستان پر بلا اشتعال حملے کرکے شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔بھارت کی حکومت دھمکیوں کے بجائےریاستی دہشت گردی بند کر کے پاکستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات کا آغاز کرے۔